نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) اسسٹنٹ کمشنر نوشہروفیروز علی شان کی زیر صدارت نوشہروفیروز تحصیل کے مختلف شہروں میں محرم الحرام کے دوران امن وامان اور مذہبی ہم آہنگی قائم رکھنے اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس

نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )

 اسسٹنٹ کمشنر نوشہروفیروز علی شان  کی زیر صدارت نوشہروفیروز تحصیل کے مختلف شہروں میں محرم الحرام کے دوران امن وامان اور مذہبی ہم آہنگی قائم رکھنے اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر محکمہ پولیس، رینجرز ،لوکل گورنمنٹ، صحت، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ محرم الحرام تمام مسالک کے علمائے کرام اور مسلمان اپنے اپنے طریقے سے مناتے ہیں لیکن کسی کو بھی دوسرے فقہ کے علمائے کرام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے، سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس تمام امام بارگاہوں اور ماتمی مجالس اور جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام فقہوں کے علمائے کرام اپنے اپنے پروگراموں میں شر انگیز افراد پر کڑی نظر رکھیں کسی بھی مشکوک فرد کی رپورٹ متعلقہ تھانے پر فراہم کریں۔انہوں نے محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ میڈیکل سہولت فراہم کرنے کے لئے اپنے اقدامات مکمل کریں۔ انہوں نے ٹاؤن اور میونسپل کمیٹیوں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام سے قبل تمام رستوں کی صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات مکمل کریں۔ انہوں نے تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ امن ومان کے قیام کے لئے اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

  • Related Posts

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل کے ساتھ خبریں دینے پر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل…

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم) نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)  نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی رہنمائی چیرمین ڈویژنل استاد فاروق کلہوڑو وائیس چیرمین لیاقت…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views