نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ٹو) محمد مستقیم قریشی کی زیر صدارت ضلع میں بچوں اور خواتین کو غذائی کمی سے بچانے کے لئے قائم کمیٹی کا اجلاس

 نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم  )

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ٹو) محمد مستقیم قریشی کی زیر صدارت ضلع میں بچوں اور خواتین کو غذائی کمی سے بچانے کے لئے قائم کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفیس کے کامیٹی روم میں منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈویزنل کوآرڈینیٹر ( آپ)  رضوان علی،دھرتی ڈولپمنٹ فاؤنڈیشن  کے نمائندہ  غلام مصطفیٰ،ایس پی او آفیسر  عمارہ سرفراز، آئی آر سی کی سینئر پروگرام آفیسر  پارس رضا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک،ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں بچوں اور خواتین میں غذائی کمی اہم مسئلہ ہے ۔ ضلع کے 47 فیصد بچے اور خواتین غذائی کمی کا شکار ہیں یہ اعداد و شمار خطرناک صورتحال کی نشاندہی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی خواتین اور بچوں میں غذائی قلت کو کم کرنے  کے لئے سندھ حکومت نے مختلف سماجی بھلائی کی تنظیموں کے ساتھ مل کر ایکسی لریٹڈ ایکشن پلان ترتیب دیا ہے۔ اس پلان کے تحت محکمہ صحت، تعلیم، آبپاشی، زراعت اور سماجی بھلائی کی تنظیمیں مل کرکام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمہ  کے افسران اپنے اپنے اہداف طے کریں اور اہداف پر عمل درآمد کا جائزہ لیں ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ مختلف تعلیمی اداروں  میں بچوں میں صفائی ستھرائی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے سیشن کرائیں۔ اور محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے منعقدہ فیملی ہیلتھ میلہ  میں  بھی محکمہ صحت  اپنا اسٹال لگا کر عوام کو بہتر صحت اور بالخصوص غذائی کمی کے متعلق آگاہی فراہم کریں۔انہوں نے  ضلع میں نمک کی چکیوں کی جانب سے آیوڈین  ملا نمک تیار کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے غذائی قلت کا شکار بچوں کو ضلع  کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں قائم نیوٹریشن مراکز پر بھیجا جائے تاکہ ان کا علاج اور غذائی ادویات فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع کی دو یونین کونسلوں جیئندو راجپر اور لاکھا روڈ میں بچوں اور خواتین میں غذائی کمی  کے تدارک کے لئے خصوصی  پروگرام شروع کیا گیاہے۔

  • Related Posts

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل کے ساتھ خبریں دینے پر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل…

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم) نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)  نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی رہنمائی چیرمین ڈویژنل استاد فاروق کلہوڑو وائیس چیرمین لیاقت…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views