نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کاپارٹنر ادارہ دی اسمارٹ لرنرز اسکول میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

 

نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کاپارٹنر ادارہ دی اسمارٹ لرنرز اسکول میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر امام بخش آریسر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ محبوب مگسی تھے مہمانوں کی آمد پر گل پاشی کی گئی اسکول کے اونر نور احمد آرائیں نے استقبالیہ میں مہمانان سمیت شہریوں کا شکریہ ادا کیا جو پروگرام کی زینت بنے بعدازاں مہمانوں کو اجرک کے تحائف پیش کئے پروگرام میں اسکول کے طلباء وطالبات کی جانب سے تقاریر سمیت مختلف ٹیبلوز پیش کئے گئے جنہیں شرکاء کی جانب سے خوب سراہاگیاتقریب میں امتحانات میں اعلیٰ کارکرگی دیکھانے والے طلباء وطالبات میں میڈلز، اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ ازرا سرور، شہزاد کمبوہ، سارا ظفر، صائمہ اشرف، سمیعہ ارشد اور لائبہ خالد کو بہترین ٹیچرز ایوارڈ سے نوازا گیا مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر امام بخش آریسر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ محبوب مگسی نے اپنے خطابات کے دوران کہا کہ سندھ حکومت کی اولین کوشش ہے کہ ہربچہ تعلیم حاصل کرے اور اسی لئے مختلف علاقوں میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر ادارے بغیر کسی فیس علاقے کے بچوں کوتعلیم  کے زیور سے آراستہ کررہے ہیں انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب سندھ کا ہر بچہ تعلیم یافتہ ہوگاہم اپنے پارٹنر اداروں سے پرامید ہیں کہ وہ بچوں کو کسی بڑے اسٹینڈرڈ اداروں کے مقابلے کا ماحول مہیا کررہے ہیں تاکہ کسی غریب کا بچہ بھی خود کو کمتر نہ سمجھے دی اسمارٹ کے اسٹوڈنٹس سے پروگرام میں بہترین پرفارمنس دیکھائی جس پر اسکول اونر سمیت پوری ٹیم داد کی مستحق ہے تقریب کے اختتام پرادارے کی جانب سے مہمانان کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

  • Related Posts

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل کے ساتھ خبریں دینے پر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل…

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم) نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)  نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی رہنمائی چیرمین ڈویژنل استاد فاروق کلہوڑو وائیس چیرمین لیاقت…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views