نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
ضلع نوشہرو فیروز کو عید سے قبل ہی گٹروں کے پانی نے ڈبو دیا انتظامیہ غائب شہریوں کو آنے جانے میں سخت پریشانی کا سامنا ڈی سی سے نوٹس لینے اور پانی نکلوانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطاپق ضلع نوشہرو فیروز کے ضلعی ہیڈ کوارٹر کی حالت دیکھیں یہ کوئی برسات کا پانی نہیں ہے بلکہ یہ نالیوں اور گٹروں کا پانی ہے جس نے ضلعی ہیڈ کوارٹر شہر کو ڈبو کر رکھ دیا ہے جبک میونسپل کمیٹی نوشہرو فیروز مکمل ناکام ہو کر رہ گئی ہے ضلع نوشہرو فیروز شہر کی یہ حالت عید سے ایک روز قبل ہوئی تھی مگر تین روز گزر جانے کے باوجود بھی گٹروں کا پانی روڈ راستوں سے نہیں نکالا جا سکا ہے سول اسپتال چوک گرلز ہائی اسکول سبیل چوک پڈعیدن روڈ پولیس اسٹیشن گندی نالیوں و گٹروں کے پانی میں گھرے ہوئے ہیں اور اس کے باوجود بھی صفائی عملہ غائب ہے اور ضلعی انتظامیہ بھی غائب ہے شہریوں مسافروں اور لوگوں کو اپنے گھروں میں آنے جانے میں سخت تکلیف کا سامنا ہے مگر تین روز گزر جانے کے باوجود بھی کسی کے سر پر جوں تک نہیں رینگی ضلعی ہیڈ کوارٹر شہر کی اس حالت کا آخر کون ذمہ دار ہے شہریوں سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈی سی سے نوٹس لینے اور صفائی کا مطالبہ کیا ہے