نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف اور غیر معمولی انتظامات 2483 پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی پر مامور کردیئے گئے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نوشھروفیروز کئپٹن (ر) صدام حسین کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ نوشھرو فیروز میں پولیس نے عاشورہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں ڈی آئی بی پروگرام کے مطابق 2483 پولیس افسران و اہلکار جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی پر مامور ہونگے
محرم الحرام کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور 105 جلوسوں 98 مجالس 41 امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت ضلع بھر میں 2483 پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگے جلوسوں مجالس امام بارگاہوں اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی اس کے علاوہ ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ اور گشت میں اضافی کیا گیا ہے جس کے لیے ضلع پولیس کی 30 موبائل 70 موٹر سائیکلوں پر تعینات اہلکار فرائض انجام دینگے جب کہ ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینسز، فائر برگیڈ کی گاڑیاں اور دیگر چھوٹی بڑی گاڑیاں اس کے علاوہ دستیاب ہونگی