نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) ۔ ڈویزنل کمشنر شہید بینظیرآباد سید محمد سجاد حیدر نے دریائے سندھ کےایس ایم بچاؤ بند کا بکھری کے مقام پر بند کی مرمت کے ترقیاتی کام کا معائنہ کیا۔

 نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) ۔

 ڈویزنل  کمشنر شہید بینظیرآباد سید محمد سجاد حیدر نے دریائے سندھ کےایس ایم بچاؤ بند کا  بکھری کے مقام پر بند کی مرمت کے ترقیاتی کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم، ایکسین آبپاشی روہڑی ڈویزن کنڈیارو افتخار احمد لانگاہ اور اسسٹنٹ کمشنر کنڈیارو محبت علی  پر موجود بھی موجود تھے۔  اس موقع پر ایکسین روہڑی ڈویزن کنڈیارو افتخار احمد لانگاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایم بند کا یہ مقام بکھری 12 میل پر واقع ہے اس مقام پر 2015،2010 اور 2022 کو دریاء  کے بند پر کٹاؤ شروع ہوگیا تھا اوریہ مقام ضلع نوشہروفیروز میں ایس ایم بند کا حساس مقام تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقام پر دریائے سندھ کے حفاظتی بند کو مضبوط کرنے اور پانی کے بہاؤ کے رخ کو تبدیل کرنے کےلئے ٹی اسپر بند کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔جبکہ ایپران کا مکمل جلد مکمل ہو جائے گا جس سے بند کے ساتھ دریاء کے پانی کا ٹکراؤ کم ہوگا اور دریاء اپنا رخ تبدیل کرے گا۔ اس سے اس بند کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ کمشنر شہید بےنظیر آباد سید سجاد حسین نے ایکسین آبپاشی کوہدایت کی کہ  کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور 30 جون تک مرمت کا کام مکمل کرکے اس کی رپورٹ جمع کرائی جائے۔اس موقع پر انہوں نے بند کے مرمتی کام کا جائزہ لیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بند کی مرمت کا کام تسلی بخش ہے اور امید ہے کہ اس منصوبے  کے مکمل ہونے کے بعد یہ حساس مقام محفوظ مقام بن جائے گا۔انہوں نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ متوقع مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر بند کی نگرانی کے عمل کو بہتر کیا جائے اور وہاں  مطلوبہ مشینری، پتھر  کا مکمل انتظام کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخواشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

  • Related Posts

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل کے ساتھ خبریں دینے پر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل…

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم) نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)  نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی رہنمائی چیرمین ڈویژنل استاد فاروق کلہوڑو وائیس چیرمین لیاقت…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views