نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم) صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر صحافی محرابپور پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سراپا احتجاج تھانے کے سامنے دھرنا
۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او راجہ نوید سرفراز کی جانب سے نشہ آور سپاری فروخت کرنے کے شعبہ میں ہالانی روڈ پر واقع سگریٹ کی کیبن پر تلاشی کے دوران صحافی قاسم شیخ کو کوریج کے دوران ایس ایچ او راجہ نوید سرفراز اور پولیس اہلکاروں نے صحافی سے موبائل فون چھیننے اور بد تمیزی کے خلاف محراب پور صحافی اتحاد کی جانب سے پولیس تھانہ کے سامنے دھرنا دے کر ایس ایچ او کے خلاف شدید نعرے بازی کی دھرنے میں موجود صحافی قاسم شیخ، سینئر صحافی دودل نوح پوٹہ،صحافی ساحل عابد طور،صحافی اطہر جوکھیو،صحافی منیر میمن ،صحافی ارشد انصاری ،سوشل ورکر اسماعیل نوناری اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر پولیس گردی کے خلاف صحافی احتجاج پر مجبور ہیں صحافیوں کو جبراً اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے ڈرا دھمکا کر روکا جارہا ہے صحافیوں کو سچ کی پاداش میں لکھنے پر مقدمات سامنا کرنا معمول بن چکا ہے لیکن صحافیوں کو حق و سچ لکھنے سے نہیں روکا جاسکتا صحافیوں نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے مطالبہ کیا ہےصحافی سے بدتمیزی کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی کرکے صحافیوں کا سدباب کیا جائے