رپورٹ محمد حسین پر مار
ایس ایس پی ٹنڈوالھیار جناب ابریز علی عباسی صاحب کی جاری کردہ ہدایتوں پر جرائم میں ملوث ملزمان کے کیسز کی تفتیش اور پراسکیوشن کے فرائض کو پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرنے سے مجرمان کو کیفر کردار پہنچانے میں بہترین کامیابی۔
تھانہ مشائخ ھوتی کے کرائم نمبر 24/2023 میں گرفتار جرائم پیشہ مجرم کو 14 سال قید اور 500000 لاکھ روپے جرمانے کی سزا۔
تفصیلات کے مطابق
تهانه مشائخ ھوتی کی حدود میں 1 سال قبل دوران چیکنگ منشیات فروش ملزم کو گرفتار کیا تھا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے سوزوکی خیبر کار سے چار کلو افیم برآمد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ مشائخ ھوتی پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ مشائخ ھوتی نے بروقت کاروائی کر کے نامزد ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی تھی۔
انتہائی کم وقت میں شفاف اور بہترین انویسٹیگیشن کے نتیجے میں کورٹ جناب فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج سول جج اینڈ جوڈیشل/MCTC ٹنڈوالھیار نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 14 سال قید اور 500000 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ کورٹ کے فیصلے پر عوام کا پولیس اور عدلیہ پر اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے۔
سزا یا فتہ مجرم بنام: 1۔ عبدالرحیم ولد دوست محمد بروہی
- Crime #: 24/2023
- U/S: 9-5/D CNS
- PS MASHAIKH HOTI
- PRO TO SSP TANDO ALLAHYAR