ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) ٹنڈوآدم اسٹیشن پلیٹ فارمز پر مسافروں کے لیے نصب بجلی کے پنکھے کئی سالوں سے غائب ہیں، ٹرین کے انتظار میں بیٹھے مسافروں کو پریشانی کا سامنا

 ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)

ٹنڈوآدم اسٹیشن  پلیٹ فارمز پر مسافروں کے لیے نصب بجلی کے پنکھے کئی سالوں سے غائب ہیں، ٹرین کے انتظار میں بیٹھے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ،ڈویژنل الیکٹرک کراچی کو شکایات دی گئیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی سٹیشن ماسٹر،تفصیلات کے مطابق گزشتہ 9 سال سے ٹنڈو آدم اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر مسافروں کو ہوا فراہم کرنے کے لیے چھت والے10 پنکھے غائب ہیں۔  اسی شکایت کے بعد میڈیا ٹیم اسٹیشن پہنچی اور تفصیلات لیں  اس موقع پر اسٹیشن ماسٹر نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے کئی بار ڈویژنل الیکٹرک انچارج کراچی کو تحریری شکایات کی ہیں، لیکن کوئی حل نہیں نکل سکا۔  رابطہ کرنے پر ڈویژنل الیکٹریشن کراچی امتیاز احمد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے علم نہیں تھا، کہ مسافروں کی سہولت کے لیے ٹنڈوآدم اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر بجلی کے پنکھے لگائے گئے ہیں، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے پلیٹ فارم پر نصب الیکٹرک پنکھے پلیٹ فارم سے ہٹا کر اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر کے دفتر میں نصب کر دیے گئے ہیں اور پنکھا خراب ہونے کی صورت میں بی کیبن کے پنکھے بھی لگائے جائیں گے، پلیٹ فارم پر موجود مسافروں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈو آدم سٹیشن پر فوری طور پر بجلی کے پنکھے لگائے جائیں تاکہ ٹرین کا انتظار کرنے والے مسافر پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔

  • Related Posts

    ٹنڈوآدم(رپورٹ کامران انصاری) ٹنڈوآدم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان کو 5 موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیا

    ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) ٹنڈوآدم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان کو 5 موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس…

    ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) ٹنڈوآدم چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم چاچا غلام مرتضی جونیجو کے احکامات پر شہر ٹنڈو آدم میں انکروچمنٹ کا خاتمہ

      ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)  ٹنڈوآدم چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم چاچا غلام مرتضی جونیجو کے احکامات پر شہر ٹنڈو آدم میں انکروچمنٹ کا خاتمہ نالیوں پر بنے تھلے توڑ…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views