ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) سندھ میں چوریاں اور ڈکیتیاں سر عام ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے عوام اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہے سچ لکھنے والے صحافیوں کو سر عام قتل کر دیا جاتا ہے جس کی پُرزور مزمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین جام عبدالفتح سمیجو، ہوت گاڈھی، نثار کیریو، محبوب سموں، عبدالمالک داؤدانی، امداد ناریجو نے احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ منشیات شہروں اور دیہاتوں میں سر عام چل رہی ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے کنارے پر جا رہی ہے پولیس صرف اور صرف روایتی کاروائی میں ملوث ہے مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں غریب مزدور دو وقت کی روٹی روزی کے لئے بھی پریشان ہے پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل رہی ہیں سندھ کے شہر اور دیہات بنیادی سہولیات سے محروم ہیں پر منتخب نمائندوں کے کان پر جوں تک نہیں رنگتی ہے یہاں کے غریب مریض سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریض در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں سرکاری اسپتالوں کی حالت یہ ہے کہ بخار کے مریض کو بخار کی گولی بھی نہیں ملتی ہے سندھ کے تعلیمی اداروں کی حالت یہ ہے کہ اسکولوں میں بھینسوں کے باڑے بنے ہوئے ہیں سندھ کی تعلیم ہاتھ سے تباہ کی جا رہی ہے اساتذہ ڈیوٹیاں نہیں کرتے ہیں سندھ میں کرپشن کا بازار گرم ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے تمام مطالبات جائز ہیں ان پر فوری نظر ثانی کی جائے اور سندھ کی عوام میں پائی جانے والی بے چینی ختم کی جائے۔
ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) کھپرو کے سابق ناظم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا سانگھڑ پولیس کی ناکامی یہ ہے کہ قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے جشن منایا، عبدالجلیل درس
ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) کھپرو کے سابق ناظم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا سانگھڑ پولیس کی ناکامی یہ ہے کہ قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے جشن…