ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) ٹنڈوالہ یار پریس کلب کی جانب سے ٹول انتظامیہ کی جانب سے اضافی ٹیکس لینے کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

 

ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) 

ٹنڈوالہ یار پریس کلب کی جانب سے ٹول انتظامیہ کی جانب سے اضافی ٹیکس لینے کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، سیاسی، سماجی، مذہبی، رہنماؤں سمیت قومپرست جماعتوں کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار سے حیدرآباد میرپورخاص روڈ پر قائم ٹول ٹیکس گیٹ کی جانب سے ٹنڈوالہ یار کے لوگوں سے غیر قانونی اضافی ٹیکس وصولی کے خلاف ٹنڈوالہ یار پریس کلب کی جانب سے ٹنڈوالہ یار کے گاڑیوں رکشے کے مالکان سے اضافی ٹیکس وصولی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی جیم خانہ میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی، سماجی، مذہبی، پارٹیوں کے رہنماؤں، بیوپاریوں، وکلاء سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی منعقدہ اے پی سی میں رہنماؤں سینیئر سیاستدان ٹھاکر نذیر خان قائم خانی، ایم کیو ایم پاکستان کے ڈسٹرکٹ انچارج رئیس احمد خانزادہ، جماعت اسلامی کے رہنما شفیق مغل، امیر البحر کے رہنما غلام شبیر ملاح، جئے سندھ محاز کے مرکزی رہنما باغی کالرو، شہید بھٹو کے ستار جروار، عوامی تحریک کے رہنما عبدالرحمان سموں، تاجر اتحاد کے صدر عبدالحمید قریشی، انجمن تاجران کے مرکزی رہنماء وقار ممین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈوالہ یار کے لوگوں سے ٹول انتظامیہ کی جانب سے ناانصافی کی جا رہی ہے انکا کہنا تھا کہ ٹول انتظامیہ ٹنڈوالہ یار کے لوگوں سے 30 کلومیٹر کا ٹول ٹیکس وصول کرنے کے بجائے 60 کلومیٹر کا ٹیکس وصول کر رہی ہے جو غیر قانونی وصولی ہے یہ اب بند ہونا چاہیئے رہنماؤں نے کہا کہ ٹول ٹیکس والا معاملہ وزیر اعلیٰ کے اختیارات میں آتا ہے لیکن ہمارے منتخب نمائندے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ٹنڈوالہ یار  کی عوام سمیت سیاسی، سماجی، وکیل اب سب جاگ چکے ہیں اب ٹنڈوالہ یار کے لوگوں سے کسی صورت ناانصافی کو برداشت نہیں کریں گے انکا کہنا تھا کہ ٹول انتظامیہ فوری طور پر ٹنڈوجام کے لوگوں کی طرح ٹنڈوالہ یار کے لوگوں کو بھی سہولت فراہم کرے دوسری صورت میں عدالت سے رجوع کریں گے انہوں نے یہاں منتخب نمائندوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے ایک بھی منتخب نمائندے کو یہاں کے لوگوں کی تکلیف کا اندازہ ہوتا تو آج کی اس اے پی سی میں وہ شامل ہوتے لیکن انہیں عوام صرف الیکشن کے وقت میں ہی یاد آتی ہے انکا کہنا تھا کہ اس ضلع کے منتخب نمائندے بھی وزیر رہ چکے ہیں لیکن صوبائی وزارتوں کے دوران بھی یہاں کی عوام کیلئے کبھی بھی کچھ نہیں کیا اے پی سی میں تمام پارٹیوں کے رہنماؤں نے یہ اعلان بھی کیا کہ ٹنڈوالہ یار پریس کلب نے اس معاملے پر اے پی سی کا انعقاد کر کے بہت بہترین کام کیا ہے اور ٹنڈوالہ یار پریس کلب نے ثابت کر دیا ہے کہ  وہ ضلع کی عوام کی تکلیف اپنی تکلیف سمجھ کر پریشانیوں، درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور ضلع کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں انکی اس محاذ، عمل، جدوجہد میں ہم سب انکے ساتھ ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ٹنڈوالہ یار کے صدر اغیث السلام طاہر زادہ ، ایڈوکیٹ ولی محمد تھیبو، ایڈوکیٹ اسلم لغاری، اختر لغاری، ایڈوکیٹ آفتاب میمن و دیگر وکیلوں نے قانونی طریقے سے لڑنے کیلئے ہر محاذ پر ساتھ  دینے کا اعلان بھی کیا جبکہ تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا کہ ٹول ٹیکس کا معاملہ ہم سب کا معاملہ ہے جس کے لئے اگر ضرورت پڑی تو شہر میں شٹر ڈاون ہڑتال بھی کر سکتے ہیں جبکہ اے پی سی میں تما سیاسی، سماجی، قومپرست سمیت مذہبی رہنماؤں، بار کے وکلاء اور تاجر  رہنماؤں کی رائے سننے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ٹول ٹیکس والے معاملے پر ہر طرح کی جدوجہد کی جائیگی لیکن اس سے  پیچھے نہیں ہٹیں گے اے پی سی میں رہنماؤں کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں تاجر رہنماء وقار حمید میمن کو کنوینئیر منتخب کیا گیا اے پی سی میں ٹول ٹیکس والے معاملے پر سپریم کورٹ تک جانیکا بھی اعلان کیا گیا اس موقع پر ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے صدر غلام رسول درس، جنرل سیکریٹری عبد الرشید جعفری نے کہا کہ ٹول ٹیکس والا معاملہ عوامی مسئلہ ہے جسکی ٹنڈوالہ یار پریس کلب نے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو جمع کر کے جدوجہد کا آغاز کیا ہے اور تمام دوستوں کے ساتھ اس جدوجہد کو تیز کر کے اس مسئلے کو حل کرانے کی کوشش کریں گے انکا کہنا تھا کہ اگر اس مسئلے پر ہمیں تحریک چلانے کی ضروت پڑی تو بھی ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے ساتھ ہونگے ہم تمام جماعتوں کے رہنماوں، وکیلوں سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو ساتھ لیکر جدوجہد کی تحریک چلائیں گے اور سپریم کورٹ تک اس مسئلے کو لیکر جائیں گے، آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف، ٹنڈوالہ یار بار کونسل، سنی تحریک، جئے  سندھ قومی محاذ، شہید بھٹو، جئے سندھ محاذ، ایس ٹی پی، تاجر تنظیمیں، ایم کیو ایم پاکستان، پاکستان قومی عوامی تحریک، ایس یو پی، ملاح اتحاد سمیت مختلف تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

  • Related Posts

    ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) کھپرو کے سابق ناظم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا سانگھڑ پولیس کی ناکامی یہ ہے کہ قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے جشن منایا، عبدالجلیل درس

     ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی)  کھپرو کے سابق ناظم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا سانگھڑ پولیس کی ناکامی یہ ہے کہ قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے جشن…

    ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) سومرا کالونی فیصل ٹاؤن کے رہائشیوں کا شاہپور در پور کے بااثر افراد کی ذیادتیوں اور پولیس کی ناجائزیوں کے خلاف ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا

     ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) سومرا کالونی فیصل ٹاؤن کے رہائشیوں کا شاہپور در پور کے بااثر افراد کی ذیادتیوں اور پولیس کی ناجائزیوں کے خلاف ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views