ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی)
ٹنڈوالہ یار پریس کلب کی جانب سے کل سندھ ادبی مشاعرے کے انعقاد کے روح رواں صدر پریس کلب غلام رسول درس، جنرل سیکریٹری عبدالرشید جعفری اور فناس سیکرٹری وحید فراز قریشی حقیقت میں خراج تحسین اور داد کے مستحق ہیں ان لوگوں نے ٹنڈوالہ یار میں مشاعرے کا انعقاد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار پریس کلب قلم کاری، معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرنا اور عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ادبی سرگرمیوں میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے مشاعرے کے روح رواہوں نے جس طرح کراچی، حیدراباد، میرپورخاص سمیت مقامی سطح کے شعراء چاہیئے وہ اردو یا سندھی زبان سے تعلق رکھتے ہوں پذیرائی دلوائی ہے وہ نہ صرف قابل تعریف عمل ہے بلکہ قابل تحسین بھی ہے ٹنڈوالہ یار پریس کلب نے ادبی مشاعرے کا انعقاد کر کے ٹنڈوالہ یار میں تاریخ رقم کی ہے اور حیدرآباد، میرپورخاص اور خصوص بالخصوص کراچی کے معروف شعراء نے اشعار سننے والے سامعین کا ذوق و شوق دیکھ کر اشعار پڑھ کر کسطرح انہیں محظوظ کرایا ہے اسکی بھی مثال نہیں ملتی ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے زیر اہتمام ہونے والے ادبی مشاعرے میں موجود مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں معززین سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ادبی کل سندھ مشاعرے کے انعقاد کے روح رواہوں انکے معاونین اور انکی پوری ٹیم کو کامیاب مشاعرے پر خراج تحسین پیش کی جبکہ ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے صدر غلام رسول درس، سینیئر نائب صدر توفیق احمد قائم خانی، نائب صدر عبداللطیف قائم خانی، جنرل سیکریٹری سید عبدالرشید جعفری، فناس سیکرٹری وحید فراز قریشی، آفس سیکرٹری عرفان میمن، ساجد آفریدی، مستجاب الرحمن مدنی، غلام رسول نہڑیو، میر حسن اویسی، فہد توفیق قائم خانی، شبیر مشہوری، شہریار میمن، جان محمد سمیجو، ماما ممتاز درس، فیروز مگنھاڑ، زین خاصخیلی و دیگر نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے زیر اہتمام کل سندھ ادبی مشاعرے میں شرکت کرنے والے ملک اور سندھ کے معروف شعراء کو کل سندھ ادبی مشاعرے کی محفل میں شرکت کرنے پر انکا والہانہ استقبال کرتے ہوئے انہیں سندھ کی ثقافت سندھی اجرک کے تحائف پیش کئے۔