پی ایچ ڈی ۔ اسکالرز کے روشن مُستقبل کو HEC کی پالیسی سے لاحق خطرات

HEC  کی موجودہ پالیسی کے مطابق دُنیا کی تقریباً25000 یونیورسٹیز میں سے ٹاپ200 یونیورسٹیز کے لیئے کوالیفائی کرنے والے پی ایچ ڈی کے  مُنتخب طلباء و طالبات کو 6 مہینے کی فیلو شپ کے لیئے  فنڈز مُہیا کرتا ہے اسی پروگرام  سے سینکڑوں مُنتخب طلباء و طالبات بیرون ممالک کی ٹاپ یونیورسٹیز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے  نا صرف اپنا  بلکہ پاکستان کے مُستقبل  کو سنوارنے میں بھی مرکزہ کردار ادا کرتے  ہیں۔ہایئر ایجوکیشن کمیشن کی موجودہ پالیسی کے تحت ایک پی ایچ ڈی اسکالر  داخلے کے دو سال بعد  اس سہولت کے لیئے کوالیفائی کرلیتا ہے اور اُس کے پاس ڈیڑھ سال کی مہلت ہوتی ہے جس میں وہ بیرونی ممالک کی یونیورسٹیز میں فیلو شپ کے لیئے اپنا پروپوزل  بھجوا کر متعقلہ یونیورسٹی کے  تمام تر قوانین کے مطابق پورا اُتر تے ہوئے   اپنے آپ کو موزوں ثابت کرتا/ کرتی  ہے۔ 

اگرچہ  بیرون ممالک فیلو شپ کے لیئے HEC کا فنڈ  مُنتخب اسکالر کی تمام ضروریات پوری نہیں کرتا اور باقی ماندہ رقم کا بندوبست  اسکالرز کو خود کرنا ہوتا ہے جس کے لیئے اُسے متعلقہ یونیورسٹی کو یہ بھی ثابت کرنا ہوتا ہے کہ وہ معاشی طور پر اتنا مُستحکم ہے کہ اپنے متعقلہ یونیورسٹی میں دورانیے کے اخراجات اُٹھا سکتا ہے،  تاہم پھر بھی ضروت مند اسکالرز کے لیئے یہ ایک بہت بڑی معاشی سپورٹ ہوتی ہے۔   بیرون ممالک سلیکشن کے لیئے عمومی طور پر ایک اسکالر کو تین سے چھ ماہ لگ جاتے ہیں گویا اس  معاملے  میں  سلیکشن اور فنڈز کی فراہمی کے ساتھ وقت کی  اہمیت سب سے  زیادہ ہے۔  HECکے اس  اسکالرز سپورٹ پروگرام میں Bactch-54 تک تو معاملات بہترین انداز میں چلتے رہے لیکن اس کے بعد HEC کی خراب مینیجمنٹ کی وجہ سے جولائی 2023میں جن اسکالرز نے اپنے  انٹرویو کے لیئے اپنے تمام ڈاکو منٹس HEC میں جمع کروائے اُن کو HEC  نے جولائی 2024 میں انٹرویو کے لیئے کال کیا، گویا اسکالرز کا انتہائی قیمتی  ایک سال محض HEC کی اس کال کے انتظار میں ضائع  ہوگیا۔ 

گذشتہ 14 ماہ سے HEC نے کسی ایک بھی اسکالر کو کوئی  فنڈ جاری نہیں کیا اور اگر یہی سلسلہ رہا تو مُںتخب اسکالرز میں Batch-55/56 کے اسکالرز  HEC  کی اس پالیسی  اور فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈگری کے دورانیے کے لحاظ سے ویسے ہی ڈس کوالیفائی ہوجائیں گے اور مزید Batch-57 کے اسکالرز کا مُسقبل بھی خطرے میں پڑجائے گا۔ اور اب یہ خبر ہے کہ HEC اس سلسلے میں کوئی نئی پالیسی متعارف کروانے جارہا ہے اس میں کیا ہوگا یہ کہنا ابھی قبل ازوقت ہے۔ موجودہ صورتحال  پراجیکٹ ڈائریکٹر IRSIP کاموقف جاننے کے لیئے  جب   “ایکسکلوزیو نيوز انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹیو افسر ” نے IRSIP کے ڈائریکٹر  “مسٹر جہانزیب صاحب” سے رابطہ کیا  تو انہوں نے اپنا موقف یہ کہہ کر دینے سے انکار کردیا کہ وہ “سرکاری افسر ہونے کے ناطے میڈیا سے ڈائریکٹ بات نہیں کرسکتے  لہذا HEC کی میڈیا ٹیم سے رابطہ کیا جائے جس پر جب میڈیا کے انچارج “مسٹر وسیم صاحب” سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے  چیف ایگزیکٹیو کو بالااحکام سے ایک دو دن میں اس موضوع پر واضح موقف لیکر دینے کی یقین دہانی کرائی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ  “مسٹر جہانزیب صاحب” نے اپنا مؤقف  ENI  کو دینے سے تو معذرت کرلی مگر انہوں نے  اسکالرز کے   ایک واٹس ایپ گروپ میں مُتاثرہ اسکالرز سے ڈائریکٹ بات کرکے بتایا کہ یہ “معاملہ فنڈرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے لٹکا ہوا ہے اور نئی پالیسی   ابھی فائنل نہیں ہوئی اور پالیسی کے فائنل ہونے کے بعد اس کی ایڈورٹائزمنٹ کی جائے گی نیز اس پالیسی سے مُنتخب اسکالرز کو کینسل نہیں کیا جائے گا اور نہ اُنہیں کوئی نقصان ہوگا۔”  انہوں نے مُتاثرہ اسکالرز کو “رام” کرنے کی کوشش کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ سن 2005سے یہ پروگرام کے ساتھ مُنسلک ہیں  اور وہ مُتاثرہ اسکالرز کا اس معاملے پر بھرپور ساتھ دیں گے۔” لیکن اگر HECدوبارہ اس کی  ایڈورٹائزمنٹ کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے دورانیے کی وجہ سے Batch56-57 اس سے مُتاثر ہوں گے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر صاحب کُچھ بھی کہیں لیکن ENI کو باوثوق  ذارئع سے خبر ملی ہے HEC میں فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور بالفرض ان کا یہ موقف مان بھی لیا جائے تو  پھر بھی اسکالرز کی ایک بڑی تعداد فنڈز کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ سے اس سہولت سے فائدہ اُٹھانے سے ویسے ہی محروم ہوجائے گی۔ اسی طرح جب HEC  نے اپنی پرانی پالیسی کو Revise کرکے موجودہ پالیسی متعارف کروائی تھی اُس میں اسکالرز کے پاس دستیاب وقت میں سے چھ ماہ پہلے ہی کم کردیئے تھے اور اسکالرز کا موقف تھا کہ  سلیکشن پراسیس کے  ساتھ HEC  کی وجہ سے  پیدا ہونے والی تاخیر کہ  وجہ سے اسکالرز کو مُیسر ایک سال کاعرصہ کم  ہے لہذا اسے دوبارہ ڈیڑھ سال کیا جائے۔   ENI کے  چیف ایگزیکٹیو افسر  نے جب اس گروپ میں  شامل مُتاثرہ اسکالرز سے بات کی تو وہ HECکے اس رویہ اور موجودہ پالیسی پر  نا صرف  تمام اسکالرز پھٹ پڑے بلکہ انہوں نے  نئی پالیسی کے غیر یقینی نتائج پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا اور انہوں نے فنڈز کی عدم دستیابی کی بجائے  اُن کے مُسقبل کے ساتھ کھلواڑ کا  ذمہ دار  ہایئر ایجوکیشن کی  مینجمنٹ  اور پالیسی کو قرار دے دیا۔   HEC  کے ستائے ہوئے مُتاثرہ اسکالرز نے حکومتی سطح پر آواز اُٹھانے کے لیئے ہر طرح کے اقدامات کا عادہ کیا۔ ENI  کے نمائندہ کیساتھ چند اسکالرز نے  بیرونی ممالک کے سُپروائرز کے ساتھ اپنیcorrespndence بھی شیئر کیں جس میں بیرونی ممالک کے سُپروائزر نے HEC  فنڈڈ اسکالرز کو یہ کہہ کر  سُپروائز  کرنے سے انکار کردیا کہ HEC  فنڈڈ اسکالرز کا ہمیں اعتبار نہیں کہ انہیں بروقت فنڈز ریلیز ہوں گے بھی یا نہیں۔  بیرونی ایکڈیمیا کا اس طرح کا موقف ناصرف ارباب اختیار کے لیئے لمحہ فکریہ ہے بلکہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بھی ہے۔

سب سے اہم ترین سوال یہ ہے کہ کیا اس مُلک کے  سب سے اعلٰی ترین  ذہن رکھنے والے  ان اسکالرز کی ساری محنت اور کیریئر HEC کی پالیسی، مینجمنٹ کی خرابی  یا فنڈز کی عدم دستیابی کی  بنا پر  ضائع کردیا جائے گا؟ اس معاملے پر وزیر تعلیم، وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کو دخل اندازی کرکے فوری طور پر فنڈز کی ریلیز کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مینجمنٹ کی خامیوں کا نوٹس لے کر اپنی  ذمہ داری پوری کرنی چاہیئے  اور ساتھ ہی نیب اور ایف آئی جیسے اداروں سے انکوئری بھی کرانی چاہیے۔  بلا شُبہ یہ اسکالرز مُسقبل میں تمام شعبوں میں قوم کی تعمیروترقی میں ایک اہم رول پلے کرنے والے ہیں اور ان سے زیادتی قوم کے مُستقبل سے کھیلنے کے مُترادف ہے۔ 


  • Related Posts

    پہلگام فالیس فلیگ آپریشن: اکھنڈ بھارت یا بھارت کے مزید ٹُکڑے

    میجر (ر) ساجد مسعود صادق مُودی جنونی سرکار اس سوچ اور صلاحیت سے محروم ہے کہ مغر بی طاقتیں اسے چین سے ٹکراؤ کے خلاف ایک شیلڈ کے طور پر…

    بھارتی جنگی جنون اور عالمی طاقتوں کا مُتوقع رسپانس (حصہ اول ۔ امریکہ)

    میجر (ر) ساجد مسعود صادق

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views