اسلام آباد : اسلام آباد کے علاقہ سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے دوران پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مذکورہ شخص کو جلسہ گاہ سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ گرفتار شخص اسی مقام سے پکڑا گیا جہاں سے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک مشکوک بیگ برآمد کیا۔ بیگ سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز، اور دیگر بارودی مواد ملا۔
پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ اس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور اسلام آباد میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔