چشتیاں (بیورورپوٹ)مسلم لیگ ن چشتیاں کے رہنما چوہدری غلام ربانی کی نماز جنازہ سنٹرل
پارک چشتیاں میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے سابق ارکان صوبائی اسمبلی،تحریک انصاف چشتیاں ضلع بہاولنگر کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی،پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی
ودیگر سیاسی، سماجی،کاروباری،وکلا، صحافی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔نماز جنازہ مقتول کے بھائی محمد امین نوشاہی نے پڑھائی،مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج 24جون صبح 9بجے الخیر کالونی کی جامع مسجد میں ہوگی۔دریں اثنا چشتیاں بار ایسوسی ایشن کے صدر
میاں غلام رسول عاکوکا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بار کے معزز ممبر چوہدری شاہد ربانی ایڈووکیٹ کے بھائی چوہدری غلام ربانی کے قتل کے سوگ میں بار کے وکلا ہڑتال کریں گے اور عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔