چشتیاں/ڈاہرانوالہ(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) چشتیاں/ڈاہرانوالہ اور نواحی علاقوں میں قیامت خیز گرمی پڑنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،محکمہ موسمیات نے31 مئی تک ریکارڈ گرمی پڑنے اور درجہ حرارت بڑھ کر 52سنٹی گریڈتک پہنچ جانے کا امکان ظاہر کیا ہے،

 چشتیاں/ڈاہرانوالہ(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے )

 چشتیاں/ڈاہرانوالہ اور نواحی علاقوں میں قیامت خیز گرمی پڑنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،محکمہ موسمیات نے31 مئی تک ریکارڈ گرمی پڑنے اور درجہ حرارت بڑھ کر 52سنٹی گریڈتک پہنچ جانے کا امکان ظاہر کیا ہے،محکمہ صحت حکام نے ہدایت کی ہے کہ تمام لوگ ننگے سر گھروں و دفاتر سے ہرگز باہر نہ نکلیں اور پانی زیادہ پئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ مئی کے آخر تک دن کے وقت درجہ حرارت 43 سے بڑھ کر52سنٹی گریڈ جبکہ رات کے وقت درجہ حرارت 32سے36سنٹی گریڈ پہنچ جائے گا جو کہ اس علاقے کیلئے ریکارڈ ہوگا۔چشتیاں اور ڈاہرانوالہ  میں ہیٹ ویو کی بنا پر دوپہر کے وقت شہر کی بڑی سڑکوں اور بازار وں میں لوگوں کی آمدورفت بہت کم ہوگئی ہے اور بعض دکانداروں نے عام لوگوں کے لئے پینے کے پانی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں عیسی پیٹرولیم کے اونر اور پٹرولیم ایسوسی ایشن ڈاہرانوالہ کے صدر حاجی عثمان صادق نے سینئر صحافی میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تمام پیٹرول پمپس پر پانی کا انتظام ہوتا ھے اور گرمی کی شدت کی بناء پر تمام پیٹرول پمپس پر ٹھنڈے پانی کے اضافی انتظامات بھی  کردئیے گئے ھیں۔ممتاز فلنگ اسٹیشن کےاونر اورچشتیاں پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ممتاز علی پنسوتہ نے بھی میاں میراحمدمستانہ سہروردی کو بتایا کہ چشتیاں کے تمام پیٹرول پمپس پر ٹھنڈے پانی کا اضافی انتظام کردیا گیا ھے ۔جبکہ سندس پٹرولیم حاصلپور روڈ کے حاجی محمد انور انجم نے عام لوگوں کیلئے پٹرول پمپ پر مشروب مشرق کا انتظام کیا ہے۔تحصیل ہسپتال چشتیاں کے ایم ایس ڈاکٹر عمران انور نے ہدایت کی ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ کی بناپر بچے بوڑھے جوان ننگے سر گھروں و دفاتر سے ہرگز باہر نہ نکلیں، سر پر تولئے اورچھتری کا استعمال کریں،موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ  اور کاٹن گلوز کا استعمال کریں،بازاری کھانوں و مشروبات سے پرہیز کریں،گوشت اور تلی ہوئی چکنائی والی اشیا کی بجائے سبزی فروٹ کا استعمال کریں گھریلومشروبات اور سادہ پانی زیادہ پئیں، بزرگ اور مریض حضرات 12بجے سے شام 4بجے تک گھروں میں آرام کریں اور گرم موسم میں کسی بھی تکلیف کی صورت میں خود علاج کرنے کی بجائے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔##

  • Related Posts

    چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے،

     چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے، علاج معالجے ومریضوں کی نگہداشت میں…

    چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) دانش سکول گرلز چشتیاں کی2 ذہین طالبات نے تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان 2024 میں دو پوزیشن حاصل کرکے کامیابی کی حقدار ٹھہریں۔

      چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) دانش سکول گرلز چشتیاں کی2 ذہین طالبات نے تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان 2024 میں دو پوزیشن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views