چشتیاں(بیورورپوٹ)
ماہ محرم الحرام کا مہینہ دین کی سرفرازی سیدالشہدا حضرت امام حسین رضی الللہ عنہ اورانکےوفاشعار رفقاء کی لازوال قربانیوں کی یادتازہ کرتاھےاورہمیں اس بات کا درس دیتا ھےکہ دین کی سربلندی کی خاطر جدوجہد اورظلم کےخلاف ڈٹ جانا ہی اصل مقصد حیات ھےاس امر کا اظہار جنوبی پنجاب کی رہنمامحترمہ فاطمہ طاھرچیمہ نے اسلامی سال نوکےآغازپرامت مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتے ھوئے کیاانہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام اسلامی اعتبار سے انتہائی اہمیت اور فضیلت کا حامل ہے اس ماہ مقدس میں الللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کوہرقسم کے قتال سے منع فرماتے ھوئے بندگی کےکاموں میں مشغول ھونے کی تلقین کی ھےنئےاسلامی سال کا آغاز ہمیں اتباع الہیٰ کرنےاوردین اسلام کی تعلیمات پر غور کرنے کی یاددہانی کروانے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی زندگیوں اور طرز عمل پرغور کرنےاورانہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کا موقع فراہم کرتاھےانہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اندرحق و باطل میں تفریق اوردین کی صحیح تعلیمات کے متعلق فہم اور شعور پیدا کرنا ھوگا ہم سب کو چاہیے کہ اپنے اندر اخوت ،صبر،اوربرداشت پیدا کریں اور باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی یکجہتی اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ میں الللہ تعالیٰ کے حضور دعاگوھوں کہ الللہ تعالیٰ ملک پاکستان اورقوم کوہرقسم کی آفات اور مصائب سے محفوظ رکھےاورہم سبکواپنی زندگیاں اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے