چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
گورنمنٹ گریجوایٹ کالج چشتیاں کے پرنسپل پروفیسر غضنفر محمود نے کہا ہے کہ آلودگی میں اضافہ کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریاں اور مختلف مسائل جنم لے رہے ہیں جس نے پوری دنیا کو فکر مند کر رکھا ہے۔ گرمی کی شدت، سیلاب، آکسیجن کی قلت اور ماحولیاتی آلودگی کے عالمی مسائل درپیش ہیں۔انہوں نے کالج میں معجز فاؤنڈیشن پاکستان،پیغام پاکستان،وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان پاورٹی فنڈ کے زیراہتمام ٹری پلانٹیشن کمپین کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ درخت ہمیں آکسیجن کی فراہمی، ہوا کے معیار کو بہتر بنا نے، آب و ہوا میں بہتری لا نے، پانی اورمٹی کو محفوظ کر نے اور جنگلی حیات کی مدد کر کے طویل عرصے تک خوشگوار ماحول قائم رکھنے میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔
فوٹو سنتھیسز کے عمل کے دوران درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں اور آکسیجن پیدا کرتے ہیں جس کی ہم سانس لیتے ہیں۔ وسیع تناظر اگر دیکھا جائے تو شجرکاری کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور ہمیں نوجوانوں میں شجرکاری کے شعور کو بیدار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اس موقع پر معجز فاؤنڈیشن کے پرجیکٹ کوارڈینیٹر محمد رضوان ریحان،مس مسرت اور انضمام الحق نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔اس موقع پر پرنسپل کالج،اساتذہ کرام اور معجز فاؤنڈیشن کے جانب سے طلبا وطالبات نے مختلف اقسام کے پودے لگائے۔