چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے )
پنجاب میں ہیٹ ویو کے موقع پر ریسکیو1122بہاولنگر کے سٹاف نے قیامت خیز گرمی سے بچاؤ کا شعور بیدار کرنے کیلئے قابل فخر فریضہ انجام دیتے ہوئے فورٹ عباس کے چولستانی صحراء کے دوردراز کے دیہات میں موجود لوگوں کوپینے کے پانی سے بھرے کین اور او آر ایس کے پیکٹ تقسیم کئے جبکہ ریسکیو 1122کی فائربریگیڈ گاڑیوں کے ڈریعے چولستان کے مختلف ٹوبہ جات میں پالتو جانوروں کے پینے کیلئے پانی ڈالا،چولستان میں شدید گرمی سے نڈھال لوگوں نے ریسکیو 1122کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہیٹ ویو کے دوران روزانہ کی بنیاد پر واٹرٹینکرزکے ذریعے پینے کا پانی فراہم کیا جائے۔دریں اثنا ریسکیو 1122نے منچن آباد اور بہاولنگر میں ہیٹ ویو کیمپ لگائے جہاں گرمی کے ستائے بزرگ،جوان اور بچوں کو پینے کا ٹھنڈا پانی فراہم کیا اور بعض افراد کو طبی امداد فراہم کی گئ##