چشتیاں۔اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف کے تعاون سے جنوبی پنجاب کے 8 اضلاع کے مخصوص سرکاری بوائز و گرلز سکولوں میں قائم سمر کیمپوں میں اول دوئم سوئم کے بچوں کو عالمی معیار کی ابتدائی تعلیم مفت دی جائے گی

 چشتیاں (میاں میر احمدمستانہ سہروردی سے)  اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف کے تعاون سے جنوبی پنجاب کے 8  اضلاع کے مخصوص سرکاری بوائز و گرلز سکولوں میں قائم سمر کیمپوں میں اول دوئم سوئم کے بچوں کو عالمی معیار کی ابتدائی تعلیم مفت دی جائے گی،سمر 

چشتیاں۔ریجنل پروگرام منیجر ڈاکٹرمحمد اعظم رانا محمود الحسن، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد افضال فردوسی،محمد صفدر،محمداختر کے ہمراہ میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کررہے ہیں۔

کیمپ 3جون سے2اگست تک جاری رہیں گے اس سلسلہ میں 4ہزار سے زائد اساتذہ کرام درس و تدریس کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ضلع و تحصیل کے ڈسٹرکٹ و ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سمر کیمپوں کی نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔اس امر کا اظہار ریجنل پروگرام منیجر جنوبی پنجاب ڈاکٹر محمد اعظم رانا نے سابق آرپی ایم محمودالحسن شیخ،پرنسپل قائد اکیڈمی چشتیاں محترمہ رخسانہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چشتیاں چوہدری محمد افضال فردوسی کے ہمراہ قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب 4فورڈ چشتیاں میں مرد و خواتین اساتذہ کی ٹریننگ کے موقع پر میڈیا سے کرتے ہوئے مزید کہا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے فاؤنڈیشن آف لٹریسی اینڈ نمریسی منصوبہ کے تحت پنجاب کے 12  اضلاع ڈیرہ غازیخاں،بہاولپور،بہاولنگر،بھکر،چنیوٹ،لیہ،لودھراں،میانوالی،مظفر گڑھ،پاکپتن،رحیم یارخاں،راجن پور میں اول دوئم سوئم کے بچوں کوسمر کیمپوں میں عالمی معیار کی بنیادی تعلیم دینے کا سلسلہ پہلی بار شروع کیا جارہا ہے جس کا مقصد 5سے9سال کے کمسن بچوں کو انگریزی،اردو،ریاضی کے بنیادی تصورات سے آگاہی اور ان کی استعداد کار کو بڑھانے کے علاوہ آؤٹ آف سکول بچوں کی بھی بنیادی تصورات سے آگاہی کے علاوہ سرکاری سکولوں میں داخل کرانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہر کلاس میں 25بچے اور دو ٹیچر ہونگے،صبح 7 سے 10بجے تک ٹائم ہے اور حکومت کی جانب سے بچوں کو نوٹ بکس،ورک شیٹ،سٹیشنری فراہم کی جائے گی جبکہ اساتذہ کو اضافی معاوضہ دیا جائے گا۔انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو حکومت کے انقلابی تعلیمی پروگرام کے مطابق سمر کیمپوں میں رجسٹر کرائیں۔#

  • Related Posts

    چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے،

     چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے، علاج معالجے ومریضوں کی نگہداشت میں…

    چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) دانش سکول گرلز چشتیاں کی2 ذہین طالبات نے تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان 2024 میں دو پوزیشن حاصل کرکے کامیابی کی حقدار ٹھہریں۔

      چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) دانش سکول گرلز چشتیاں کی2 ذہین طالبات نے تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان 2024 میں دو پوزیشن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views