ہمارے بیورو چیف پنجاب سینئر صحافی و کالم نگار میاں میراحمدمستانہ سہروردی کی رپوٹ کے مطابق۔۔۔۔۔۔کمشنر /ایسوسی ایٹ ایڈوائزر وفاقی محتسب آفس بہاولپور باسط عزیز خان نے واپڈ کمپلیکس چشتیاں میں مورخہ10-06-2024 بروز سوموار مختلف وفاقی اداروں کی بدانتظامی کے خلاف دائر کی گئ 66 شکایات کی سماعت کی اور سائلین کے مسائل کو فوری حل کروانے اور مناسب ریلیف فراہم کرنے کیلئے متعلقہ وفاقی محکموں کے نمائدگان کو ہدایات جاری کیں, اور 50 شکایات کو موقعہ پر ہی نمٹا دیا گیا. مجموعی طور پر میپکو کے صارفین کو ڈیٹکشن بل کی مد میں تقریباً 1,00,0000 دس لاکھ روپے سے زائد کا ریلیف فراہم کیا اور 15 ڈیفیکٹو میٹرز تبدیل کروا دیئے ۔ باسط عزیز خان کی ہدایت پر درخواست دہندگان کے بجلی کے ناجائز بلوں کے مسائل حل کر دیۓ گۓ جس پر سائلین نے وفاقی محتسب
اعجاز احمد قریشی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ مزید براں ایسوسی ایٹ ایڈوائزر وفاقی محتسب نے کھلی کچہری میں سائلین کی شکایات کا فوری ازالہ کرتے ہوئے ایکسین میپکو کو فوراً میٹر انسٹال کرنے کا حکم جاری کیا، چیف آفیسر بلدیہ کو فوراً صفائی کے احکامات جاری کئے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کو بیکری آئٹمز کے ریٹس بمطابق مارکیٹ ریٹ کرنے اور ملاوٹ سے پاک اشیاء عوام کو سپلائی کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
بعدازاں باسط عزیز خان کمشنر/ایسوسی ایٹ ایڈوائزر وفاقی محتسب نے میڈیا نمایندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے احکامات کی روشنی میں عوام کے مسائل کو حل کروانے اور جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت اور کوشش جاری رکھیں گے اور اس نظریہ اور پروگرام کے مطابق فوری ریلیف فراہم کرتے رہنا ہمارا اولین فرض ہے، اور ہر شکایت کا فیصلہ 60 دن کے مختصر سے عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے کر دیا جاتا ہے. شکایت کنندگان نے اس بات کی تائید کی اور کہا کہ اس سنگین اور پریشان کن دور میں رشوت اور سفارش کے بغیر وفاقی محتسب کے تعاون سے انکو فوری , سستا اور مختصر سے عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے انصاف مل جاتا ہے . شکایت کنندگان نے اس بات کو مذ ید اجاگر کیا کہ انکی شکایات کا اندراج اور سماعت بذریعہ وٹس ایپ ہو جاتا ہے, اس سہولت سے وقت اور پٹرول دونوں کی بچت کے ساتھ ساتھ شدید گرمی میں دور دراز کا سفر بھی نہیں کرنا پڑتا۔