چشتیاں۔گورنمنٹ گریجوایٹ کالج چشتیاں کے بہترین تعلیمی ماحول میں 425طالبات سمیت تین ہزار طلبا یونیورسٹی سطح کی تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ کالج کے مثالی تعلیمی نتائج،ڈسپلن اور موبائل فون لانے پر سخت پابندی کی بناپراسے ضلع بھر میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔پروفیسرغضنفرمحمود

چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج چشتیاں کے بہترین تعلیمی ماحول میں 425طالبات سمیت تین ہزار طلبا یونیورسٹی سطح کی تعلیم  حاصل کررہے ہیں جبکہ کالج کے مثالی تعلیمی نتائج،ڈسپلن اور موبائل فون لانے پر سخت پابندی کی بناپراسے ضلع بھر میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔اس امر کا اظہار گورنمنٹ گریجوایٹ کالج چشتیاں کے پرنسپل پروفیسر غضنفر محمود نے وائس پرنسپل پروفیسر ریاض احمد مہاروی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کے دوران مزید کہا کہ کالج میں یونیورسٹی سطح کی تعلیم کے سات مضامین انگلش،میتھ،اردو،زوالوجی،کیمسٹری،فزکس، اکنامکس کی بی ایس کلاسز میں تعلیم دی جارہی ہے۔فرسٹ ائیر کلاس میں داخلہ کے خواہش مند 150سے زائد میٹرک کے ذہین طلبا نویں جماعت کے رزلٹ کارڈ کی بنیاد پر کالج کے مفت سمر کیمپ میں رجسٹریشن حاصل کرچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کالج میں ڈسپلن کے قیام اور موبائل فون لانے پر عائد پابندی پر عملدرآمد کرانے کیلئے چیف پراکٹر محمد افضل بڑی کامیابی سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کالج میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کالج کے اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ درس وتدریس کی خدمات انجام دے رہے ہیں تاہم کالج میں سٹاف اور فرنیچر کی کمی بارے حکام کو آگاہ کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کالج میں بڑا آر او واٹر پلانٹ لگایا گیا ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں طلبا وطالبات کو صحت افزا پینے کا پانی دستیاب ہے۔اس موقع پر سینئر اساتذہ پروفیسر محمد عرفان اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم بھی موجود تھے۔##

  • Related Posts

    چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے،

     چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے، علاج معالجے ومریضوں کی نگہداشت میں…

    چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) دانش سکول گرلز چشتیاں کی2 ذہین طالبات نے تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان 2024 میں دو پوزیشن حاصل کرکے کامیابی کی حقدار ٹھہریں۔

      چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) دانش سکول گرلز چشتیاں کی2 ذہین طالبات نے تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان 2024 میں دو پوزیشن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views