لاہور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
چوہدری احسان الحق باجوہ “پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز وہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ” نے فرینکفورٹ کونسل جنرل پاکستان میاں زاہد حسین سے تفصیلی ملاقات کی
*ملاقات میں گزشتہ دنوں افغان باشندوں کی طرف سے قومی پرچم کی بے حرمتی پر اظہار مذمت کرتے ہوئےچوہدری احسان الحق باجوہ نے کہا مجھے قومی پرچم کی بے حرمتی کا سن کر بہت افسوس ہوا
*اسی لیے میں جرمنی آیا ہوں
*اس قبیح فعل کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے.
*انہوں نے مزید کہا سبز ہلالی پرچم ہماری شان ہے اس کے ساتھ کسی کو بھی ایسی بے ہودہ حرکت نہیں کرنے دیں گے۔
*اس موقع پر زاہد حسین ودیگر پارٹی عہدیداران نے چوہدری احسان الحق باجوہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور انہیں عہدہ سنبھالتے ہی ڈپٹی وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار کے سامنے تارکین وطن سے پاسپورٹ کی پابندی ختم کروانے پر توجہ دلوائی جس پر اسحاق ڈار نے ہنگامی بنیادوں پر پاسپورٹ پر پابندی ختم کرنے کے احکامات جاری کروائے
*اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو فوری حل کرنے پر زور دیا۔
*جنرل قونصلیٹ زاہد حسین نے یقین دہانی کروائی کے تمام اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے
اس موقع پر جرمنی کے معروف بزنس مین ودیگر پارٹی عہدیداران وکارکنان بھی موجود تھے۔