ڈاہرانوالہ (نامہ نگار )
ڈاہرانوالہ کےنواحی گاؤں 176مراد اےمیں نامعلوم شخص نے شادی شدہ نوجوان کو سر میں فائر مار کے قتل کر دیا اور اسے گھر کے قریب ڈیرے کے کمرے میں بند کر کے تالا لگا کےفرار ہو گیا دو دن کے بعد بو انے پر گھروالوں نے تالا توڑ کے دیکھا تو کمرے میں چار پائی پر عدیل کی لاش پڑی ہوئی تھی
تفصیلات کے مطابق
ڈاہرانوالہ کے نواحی گاؤں 176 مراد اے کا شادی شدہ نوجوان محمد عدیل ولد محمد شفیع میلاد پر گیا دو دن تک اپنے گھر نہ آیاجس پر گھر والوں کو تشویش ہوئی تو ڈھونڈتے ہوئے گھر کے قریب ہی ڈیرے میں جا کے دیکھا تو وہاں موجود کمرے میں سے بو آرہی تھی کمرے کو تالا لگا ہوا تھا تالا توڑنے پر معلوم ہوا کہ کوئی نامعلوم شخص نوجوان کے سر پر فائر مار کے قتل کر کے فرار ہو چکا ہے پولیس کو اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ڈاہرانوالہ نعمان اقبال نے موقع پر پہنچ کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجنے کے بعد زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی