ڈاہرانوالہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں میں مزید تیز،اسلحہ ناجائز کے دو ملزم گرفتار،مقدمہ درج
ڈاہرانوالہ(بیورورپوٹ)تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈاہرانوالہ کے دبنگ ایس ایچ او نواز احمد وٹو نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دیں.پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ناجائز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا.پولیس کی پہلی کاروائی میں 131 مراد چوک کے نزدیک کی گئی
جس میں ملزم ریاض احمد ولد شیر محمد قوم بلوچ سکنہ 127 مراد سے پسٹل 30 بور ناجائز اور جامع تلاشی لینے پر 420 گرام چرس بھی برآمد ہوئی.پولیس نے ناجائز اسلحہ قبضہ میں لیکر فوری ملزم کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا.پولیس کی دوسری کاروائی میں نواحی چک 171 مراد میں کی گئی
جس میں ملزم اویس علی ولد محمد امین سے پسٹل 30 بور ناجائز برآمد ہوا.پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا.ایس ایچ او نواز وٹو نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاہرانوالہ کو جرائم سے پاک کرنا ہمارا اولین مشن ہے.جرائم پیشہ عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی.