رپورٹ : محمد حسین سومرو
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی صاحب کی ہدایات پر شاہین فورس کو ضلعی سطح پر سینٹرلائز کرکے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے متحرک کیا گیا ہے۔
پیٹرولنگ پولیس موبائلز کی بانسبت موٹرسائیکلز سوار جوان بہتر انداز سے ملزمان کا تعاقب کرکے تنگ گلیوں میں بھی کاروائیاں کرسکتے ہیں۔
شاہین فورس کی مانیٹرنگ کے لئے ضلعی سطح پر انچارج بھی مقرر کیا گیا ہے، جو ان کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے۔
شاہین فورس کو سینٹرلائز کرنے کا مقصد عوام الناس کو بہتر طریقے سے تحفظ فراہم کرنا اور جرائم کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔