خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم کی تھانہ مٹھہ ٹوانہ کے نواحی علاقے جبی شریف میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ شہریوں کی کثیر تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات بھی جاری کیے۔ڈی پی او نے کھلی کچہری کے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوءے کہا کہ پولیس اور شہریوں میں فاصلوں کو کم کرنے کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی کھلی کچہری کا مقصد یہ ہے کہ جو لوگ دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر ہیں ان کے پاس جا کر ان کے مسائل سنے جائیں۔توقیر محمد نعیم نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا میری اور خوشاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…