ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے جوہرآباد اور خوشاب کمپس میں ہسپتال ملازمین کا میلاد پروقار طریقے سے منایا

 خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے    )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے جوہرآباد اور خوشاب کمپس میں ہسپتال ملازمین کا میلاد پروقار طریقے سے منایا گیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی نےحضور پاک رحمتہ اللعالمین کی شان میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی، جو انسان کامل، ہادی عالم اور وجہ تخلیق کائنات ہیں،ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل مہینہ ہے، اس ماہ مبارک میں ہی حضورانور سرور کونین حضرت محمدﷺ کو دنیا کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے بھیجا گیا۔انہوں نے کہا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے بہترین نمونہ بن کر آئے، وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی آئندہ آئے گا۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اس پر مسرت موقع پر ملازمین نے حضور پاک کی خدمت میں نعت پاک اور درود شریف پیش کیا اور میلاد کے اختتام پر کیک کٹنگ سرمنی ہوئی۔میلاد پاک میں ایم ایس ڈاکٹرآصف محمود قاضی، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر غلام حسین قاسمی ، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر احسان اللہ کلیرا ، ڈپٹی ایم ایس کمپس ڈاکٹر توصیف احمد خان ، ڈپٹی ایم ایس کمپس ڈاکٹر امیر عبداللہ خان ، نرسنگ سپرنٹینڈنٹ سائرہ نورین ، این ایم ایس آفیسرز و دیگر ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views