ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمدوڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خان نے کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، جو صبر و تحمل، رواداری، اتفاق و اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے

 بھاولپور (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمدوڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خان نے کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، جو صبر و تحمل، رواداری، اتفاق و اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ربیع الاوّل کے مہینے میں پولیس، سکیورٹی ادارے، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، انجمن تاجران اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی معاونت سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔انہوں نے ضلعی امن کمیٹی وبین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضلع بھر کے علمائے کرام، مشائخ عظام  ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، یہی جذبہ ربیع الاوّل کے دوران بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ ربیع الاوّل میں امن و امان کی فضا بر قرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء، مشائخ  ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔اس موقع پر.ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ربیع الاوّل کے جلوسوں کے روٹس کی سڑکوں کی ضروری مرمت،مون سون کی بارشوں کے پانی کی صفائی ستھرائی اور بجلی اور ٹیلی فون کی لٹکتی تاروں کی درستگی کو یقینی بنائیں اور تمام تر انتظامات کو ربیع الاوّل سے قبل مکمل کر لیا جائے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے منچن آباد چوک، عید گاہ روڑ، رفیق شاہ چوک سٹی چوک، اردو روڑ، قاسم روڑ اور ڈسپوزل ورکس و  دیگر مقامات کے معائنہ کے موقع پر  میونسپل کمیٹی کی ٹیموں کی موجودگی اورنکاسی آب کے جاری کاموں کو مزید تیز کرایاشہر بھر میں موسلا دھاربارش کے دوران نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے اخراج کے لئے ڈی واٹرنگ سیٹس، سکر مشینوں سمیت دیگر مشینری کی موجودگی کو چیک کیا اور کہا کہ بارش کے دوران شہریوں کو تیز رفتار ریلیف کی فراہمی کے لئے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔

  • Related Posts

    بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔ سابق ریونیو آفیسر…

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ایک فرض شناس انسان دوست اور دکھی انسانیت سے پیار کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصراللہ

    ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا  درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)شعبہ کوئی بھی ہو جو بندہ بھی اپنی ذمہ داری سے انصاف کرتا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views