ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد ہوا

 منڈی بہاوالدین، 12ستمبر 2024(میاں شریف زاہد    )

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ 

اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فریال نعیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن اکرام اللہ، نمائندہ  ڈی پی او اور نمائندہ ڈی ایس پی ٹریفک بھی موجود تھے۔

اجلاس میں سکول مارننگ اور چھٹی کے دوران ٹریفک مسائل اور حادثات بارے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ کا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات کو لانے اور لے جانے والی گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہونے چاہیئں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کسی بھی گاڑی کو سڑک پر نہ آنے دیا جائے، 

گاڑیوں میں کسی بھی صورت اوولوڈنگ نہیں ہونی چاہیئے جبکہ اوور سپیڈنگ کے مرتکب ڈرائیورز کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کی نمایاں وجوہات میں ٹریفک قوانین کی لاعلمی اور ان پر عمل پیرا نہ ہونا اور تیز رفتاری وغیرہ ہیں۔ 

انہوں نے متعلقہ افسران کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی بھی ہدایت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے ہم  ٹریفک مسائل پر قابو پانے سمیت ممکنہ ٹریفک حادثات میں کافی حد تک کمی لا سکتے ہیں۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views