ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی زیرصدارت ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنے، اساتذہ اور بچوں کی حاضری کو بروقت یقینی بنانے کے لیے اجلاس

 ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی زیرصدارت ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنے، اساتذہ اور بچوں کی حاضری کو بروقت یقینی بنانے کے لیے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کاشف امیر ، سی او ایجوکیشن ننکانہ صاحب احسن فرید سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران اور ٹیچرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی پابندی سب سے اہم ہے، چھٹی برداشت کروں گا ، غیر حاضری اور سکول دیر سے آنے پر کوئی معافی نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ معمار قوم ہیں ان کو وقت کی ہر صورت پابندی کرنا ہو گی اور اپنے سٹوڈنٹس کو وقت کا پابند بنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں وسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دستیابی یقینی بنائیں گئے تاکہ ضلع کا کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ سکے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اکرام بچوں کے سلیبس پر خصوصی توجہ دیں ، سکولوں کے خود دورے کرکے بچوں سے سلیبس سے متعلقہ سوالات کروں گا۔ڈپٹی کمشنر نے سی او ایجوکیشن کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کے اچانک دورے کریں۔ دیر سے آنے والے اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کریں، دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کو سرنڈر کر دیا جائے اس معاملے میں کسی قسم کی سفارش قبول نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے سرکاری سکولوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ، جس سکول میں بجلی کی فراہمی ممکن نہ ہو وہاں فوری طور پر سولر سسٹم لگایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ بچوں کو اوائل عمری میں حیات طیبہ کے مختلف پہلوں سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے۔ بچوں کی تربیت کے حوالے سے سکول ایک کردار ساز ادارہ ہوتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت بچوں کی ذہنی، فکری، اخلاقی تربیت کیلئے موثر حکمت عملی بنا رہی ہے۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views