ڈیرہ غازی خان(رانا فیصل سے)شاہ سکندر روڈ مکمل طور پر سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا، ٹریفک معطل، پورے علاقے میں شدید وبائی امراض اور جلدی بیماریاں پھیل رہی ہیں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا،
شاہ سکندر روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے ، گزشتہ چھ ماہ سے روڈ پر سیوریج کا پانی مستقل طور پر کھڑا ہے، جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوامی شکایات کے باوجود متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا جا رہا، مقامی چھوٹے دوکانداروں کا کاروبار الگ متاثر ہے،
ٹریفک معطلی کی وجہ سے روزمرہ کے معمولات میں خلل پڑ رہا ہے اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ مقامی و سماجی حلقوں نے سیاسی حکومتی رہنماؤں اور کمشنر ناصر محمود و ڈی سی ڈیرہ غازی خان شاہد زمان لک سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لے اور شاہ سکندر روڈ کی صفائی اور سیوریج کا نظام درست کیا جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔