ڈیرہ غازیخان (رانا فیصل سے) ڈیرہ غازی خان شہر سمیت ڈویژن میں موجود 1456 سرکاری دکانوں کے نادہندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے

 ڈیرہ غازیخان (رانا فیصل سے)

ڈیرہ غازی خان شہر سمیت ڈویژن میں موجود  1456 سرکاری دکانوں کے نادہندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کرایہ اور دیگر واجبات کے نادہندگان کو نوٹسز جاری کرنے اور دکانیں سربمہر کرنے کے بھی احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کمیٹی کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دکانوں کا کرایہ از سر متعین کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے عدالت میں زیر سماعت کیسز کی باقاعدگی سے پیروی کے بھی احکامات جاری کیے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں گولائی کمیٹی،گھنٹہ گھر بازار،پرانی سبزی منڈی،اندھے والی پلی،نزد سٹی پارک اور دیگر مقامات پر صوبائی حکومت  کی 477 سرکاری دکانیں موجود ہیں۔مظفر گڑھ اور کوٹ ادو اضلاع میں 691 اور ضلع راجنپور میں  288 دکانیں موجود ہیں جن کے کرایے باقاعدگی سے ادا نہیں ہورہے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views