رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع کیماڑی تھانہ شیرشاہ پولیس کی کاروائی۔
جناع روڈ شیرشاہ کی رہائشی دو سگی بہنوں کے اغوا کا معمہ حل کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
دونوں بہنوں کو گھر میں آ کر پڑھانے آنے والے معلم کی جانب سے اغواء کیا گیا تھا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
16 سالہ مسکان اور 14 سالہ مہک نامی دو سگی بہنیں چار روز سے گھر سے لاپتہ تھیں۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
لاپتہ لڑکیوں کے چچا وقار کی مدعیت میں تھانہ شیرشاہ میں اغواء کا مقدمہ درج کرکے لڑکیوں کی تلاش شروع کی گئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
آج صبح ایس ڈی پی او پاک کالونی تابش علی شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او شیرشاہ سب انسپکٹر عدیل احمد نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دونوں مغوی بہنوں کو بغدادی کے علاقے سے بازیاب کرلیا۔
دو بہنیں شیرشاہ میں اپنی پھوپھی کے ہمراہ رہائش پذیر تھیں۔
قاری کلیم اللہ نامی معلم دونوں بہنوں کو گھر میں پڑھانے آتا تھا۔
دونوں بہنیں معلم قاری کلیم اللہ کے گھر سے بازیاب ہوئیں جوکہ انھیں بہلا پھسلا کر ساتھ لے گیا تھا۔
قاری کلیم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔