رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران راجہ تنویر کالونی میں کاروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، نقدی رقم اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
برآمدہ موٹرسائیکل نمبری 5553-KHN کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 151/2024 بھی تھانہ سائیٹ بی میں درج ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں حمزہ ولد ہارون اور ارباز علی ولد محمد شہباذ شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔
1. مقدمہ الزام نمبر 245/2019 بجرم دفعہ 6/9 بی ت پ تھانہ اقبال مارکیٹ۔
2. مقدمہ الزام نمبر 19/2019 بجرم دفعہ 365 بی ت پ تھانہ اقبال مارکیٹ۔
*ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ*