کراچی( رپورٹ۔محمدحسین سومرو) ڈالمیا کے رہائشی نوجوان کی میمن گوٹھ میں جھاڑیوں سے سرکٹی لاش برآمد

رپورٹ۔محمدحسین سومرو

ڈالمیا کے رہائشی نوجوان کی میمن گوٹھ میں جھاڑیوں سے سرکٹی لاش برآمد

  کراچی: میمن گوٹھ فلک ناز سوسائٹی کے قریب جھاڑیوں سے ڈالمیا کے رہائشی نوجوان کی سربریدہ لاش ملی ہے۔

 لاش ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

ایس ایچ او میمن گوٹھ سرفراز جتوئی نے بتایا کہ مقتول نوجوان کی شناخت عرفان ولد جانب بلوچ کے نام سے کی گئی، مقتول نوجوان ڈالمیا کا رہائشی تھا اور منگل کو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ملیر کھوکھرا پار آیا تھا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول نوجوان کی شناخت ورثا کی جانب سے کی گئی ہے، مقتول نوجوان کا سرتاحال نہیں ملا جس کی تلاش جاری ہے۔ انھوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول نوجوان کو کسی اور مقام پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا اور لاش میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں پھینک دی گئی۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے مقتول نوجوان کے ورثا کے بیانات اور واقعاتی شواہد کی روشنی میں واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے امید ہے پولیس جلد اس معمہ کو حل کرلے گی۔

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views