کراچی(رپورٹ:-ایم کیو عباسی)
وزیر برائے جیل خانہ جات سندھ اور آئی جی جیل خانہ جات سندھ کی خصوصی ہدایات،ڈپارمینٹل پروموشن کمیٹی کی میٹنگ
ڈی آئی جی جیل خانہ کراچی ریجن محمد حسن سہتو اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات سکھر ریجن محمد اسلم ملک کی شرکت
محکمہ جیل خانہ جات سندھ کے 27 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 115 پرزن کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدوں پر ترقی دی گئی
کراچی(رپورٹ:-ایم کیو عباسی)
وزیر برائے جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری اور آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نذیر احمد کی خصوصی ہدایات پر ڈپارمینٹل پروموشن کمیٹی کی میٹنگ انسپیکٹوریٹ جنرل سندھ پرزنس اینڈ کریکشن سروس کراچی میں منعقد ہوئی تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ کی صدارت ڈی آئی جیل خانہ جات حیدرآباد ریجن منور علی شاہ نے کی اس کے علاوہ ڈی آئی جی جیل خانہ کراچی ریجن محمد حسن سہتو اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات سکھر ریجن محمد اسلم ملک نے بھی شرکت کی کمیٹی نے محکمہ جیل خانہ جات سندھ کے 27 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 115 پرزن کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدوں پر ترقی دی گئی اس سلسلے میں آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نذیر احمد نے کہا کہ سال کے ہر کواٹر کے پہلے ہفتے میں کمیٹی ضرور اپنی میٹنگ کرے گی تاکہ اسٹاف کے پروموشنز بروقت کیئے جاسکیں انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل سے جیل خانہ جات کے عملے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور ان کی حوصلہ افزائی ہوگی یہ اقدامات جیل خانہ جات کے نظام کو مزید مستحکم اور فعال بنانے میں معاون ثابت ہوں گے