کراچی ویسٹ : تھانہ اورنگی کے علاقے سیکٹر 5E میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ۔ ایس ایس پی ویسٹ : رپورٹ محمد حسین سومو
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ساتھی ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار۔ طارق الہی مستوئی
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت روشن علی ولد خادم حسین کے نام سے ہوئی۔
ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز و نقدی رقم اور زیراستعمال موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔