رپورٹ : محمد حسین سومرو. ( فائل فوٹو)
کراچی : گزشتہ روز آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت چینی شہریوں کے لیے سیکورٹی اقدامات پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں کے حوالے سے حفاظتی پروٹوکول کا جائزہ لیا گیا، غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود کرنے اور حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ موجودہ ایس او پیز کا جائزہ لینے اور سیکورٹی میں بہتری کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ آئی جی سندھ نے رنگین شیشوں اور جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔