کراچی(ای این آئی )
گزشتہ روز مچھر کالونی میں دو کمسن بچوں حسن اور احمد کے لرزا دینے والے بے رحمانہ قتل کے افسوس ناک واقعہ پر جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ کیماڑی حبیب جدون نے بچوں کے والد سراج بھائی سے انکی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے اظہار افسوس اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ غم کی گھڑی میں آپ خود کو تنہا نا سمجھے میں اور میری پوری ٹیم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں میں اپنی جانب سے آپ کو ہر قسم کی قانونی مدد کی یقین دہانی کراتا ہوں حبیب جدون نے مزید کہاکہ میں قانونی نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کے ان معصوم بچوں کے قاتلوں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ حبیب جدون کا کہنا تھا کے مجھے اپنے اداروں اور اعلی عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے کے وہ اس غمزدہ باپ کو انصاف فراہم کرینگے
گزشتہ روز مچھر کالونی میں دو کمسن بچوں حسن اور احمد کے لرزا دینے والے بے رحمانہ قتل کے افسوس ناک واقعہ پر حبیب جدون بچوں کی رہائش گاہ پہنچ گئے انکے والد سے اظہار افسوس اور تعزیت کی