ملک بدامنی کا شکار ہے، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے،
سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
آئے دن شہر کراچی میں کسی نا کسی شہری کا خون بہتا ہے، اور ڈکیت آزاد گھوم رہے ہیں،
شاداب رضا نقشبندی
مہنگائی نے پہلے ہی کمر توڑ ڈالی ہے، روذگار بھی نہیں ہے،
شاداب رضا نقشبندی
کراچی کو سیف سٹی بنانے کے لیے حکومت فوری اقدامات کرے،
شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) ملک بھر بالخصوص کراچی بدامنی کا شکار ہے، سٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہو چکا ہے، آئے روز کراچی کی سڑکوں پر کسی نا کسی بے گناھ خون بہتا ہے، ڈکیت لوٹنے کے بعد شہری بھی مار جاتے ہیں، حکومت کو اس پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیے اور کراچی کو سیف سٹی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیے، ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے مرکز اہلسنت سے جاری اپنے بیان میں کیا، انکا مذید کہنا تھا کہ مہنگائی نے کمر توڑ ڈالی ہے اور روذگار ہے نہیں، 3200 کمانے والا کھائے کیا اور لگائے کیا، ملک تاریخ کے بدترین موڑ سے گزر رہا ہے، آئی ایم ایف سے قرضہ اشرافیہ کے لیے لیا جاتا ہے اور وصولی غریب عوام سے کی جاتی ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے اسکے باوجود گھروں میں نا بجلی ہے نا گیس، کراچی کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی ہے اور مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہے، انکا کہنا تھا کہ نوجوان قیادت آگے بڑھے اور پاکستان کی باگ دوڑ کو سنبھالے، پاکستان میں کرپشن عروج پر ہے، سرکاری نوکریاں بیچی جاتی ہے جس وجہ سے حق دار کو اسکا حق نہیں مل رہا، پاکستان سنی تحریک خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، اسمبلیوں سے باہر بیٹھ کر سول اپوذیشن کا کردار ادا کرتے رہیں گے