رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ایسٹ، تھانہ شاہراہِ فیصل کے علاقے ناتھا خان پل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ۔ ایس ایس پی ضلع شرقی
پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔
پولیس نے حکمتِ عملی سے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عبدالرحمٰن بلوچ ولد لعل بخش عرف لالو کے نام سے ہوئی۔ ایس ایس پی ضلع شرقی
گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ضلع شرقی
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے، ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔