رپورٹ۔محمدحسین سومرو
تفتیشی ٹیم تھانہ ماڑی پور کی تکنیکی بنیادوں پر کامیاب کاروائی میں بیوی اور معصوم بیٹی کو تیزاب سے جلانے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی
سفاک ملزم امین ولد عبد الستار نے اپنی بیوی بلوچستان پولیس کی ریکروٹ کانسٹیبل مسمات اقراء اور اپنی معصوم بیٹی 3 سالہ مریم کو تھانہ سعیدآباد کی حدود میں واقع خورشید پورہ قبرستان کے پاس تیزاب سے جلایا تھا۔ *ایس ایس پی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید*
تیزاب گردی سے مضروبین کے چہرے اور پورا جسم بری طرح جھلس گیا تھا جو کہ اب تک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ *ایس ایس پی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید*
واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 301/2024 بجرم دفعہ 336B ت پ تھانہ سعیدآباد میں درج کیا گیا تھا۔ *ایس ایس پی انوسٹی گیشن*
واقعہ کے بعد ملزم روپوش ہو گیا تھا جسکی گرفتاری کے لئے تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم نے انسپکٹر ارشد تنولی SIO تھانہ ماڑی پور کی سربراہی میں تکنیکی ذرائع کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔ *ایس ایس پی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید*
ملزم کے خلاف ضابطہ کی کاروائی جاری ہے