رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کا اشفاق کالونی میں جوا سٹہ کے اڈے پر چھاپہ۔جوا سٹہ کی آرگنائزنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی
گرفتار ملزمان کی شناخت منظور احمد اور افضل کے ناموں سے ہوئی جبکہ مجیب الرحمن نامی ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے سٹہ کی پرچیاں اور رقم برآمد کر لی گئی۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر چوہدری محمد زاھد نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔