ادارہ ترقیات کراچی میں وزیر بلدیات سندھ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے
وزیر بلدیات سندھ نے ادارہ ترقیات کراچی میں تبادلوں وتقرریوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے
ادارہ ترقیات کراچی نے بھی تبادلوں وتقرریوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے
محمد معراج کو تبادلوں وتقرریوں پر پابندی کے باوجودایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ ایڈمن کا اضافی چارج دے دیا گیا
ادارہ ترقیات کراچی نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے احکامات کو ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا ،وزیر بلدیات سندھ نے ادارہ ترقیات کراچی میں تبادلوں و تقرریوں پر پابندی عائد کی تھی جس کے مقابل ادارہ ترقیات کراچی نے بھی اس ضمن میں محکموں کو پابندی کیا تھا کہ وہ تبادلوں وتقرریوں پر پابندی کے احکامات پر عمل درآمد کریں مگر ان احکامات کو کسی قسم کی اہمیت نہیں دی گئ اور محمد معراج جوکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ انڈسٹریز کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے انہیں اضافی طور پر ایڈشنل ڈائریکٹر ایڈمن کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا جس کا حکمنامہ وزیر بلدیات اور ادارہ ترقیات کراچی کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈائریکٹر لینڈ ادارہ ترقیات کراچی نے جاری کیا ہے.
ادارہ ترقیات کراچی کے افسران نے تبادلوں وتقرریوں پر پابندی کے باوجود تقرری کے حکمنامے کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تبادلوں وتقرریوں پر پابندی کے بعد اس حکمنامے کی کوئ حیثیت نہیں ہے لہذا اسے فوری طور پر منسوخ ہونا چاہیئے.