حکومت مسئلہ فلسطین پراو آئی سی کا اجلاس پاکستان میں طلب کرے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
پاکستان کی قیادت میں فلسطین میں امن فوج کے دستے تعینات کیے جائیں، شاداب رضا نقشبندی
حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین پر کل جماعتی کانفرنس طلب کرے، شاداب رضا نقشبندی
پارلیمارنی وغیرپارلیمانی تمام مذہبی وسیاسی ھماعتوں کو مدعو کیا جائے تاکہ متفقہ وقومی لائحہ عمل بنایا جاسکے، شاداب رضا نقشبندی
عالمی برادری،او آئی سی،یورپی یونین،عرب لیگ،انسانی حقوق کی تنظیمیں غزہ کے مسئلہ پر اپنی منافقانہ روش تبدیل کریں، شاداب رضا نقشبندی
تحریک لبیک پاکستان کے فلسطین کے حق میں تمام آئینی وجمہوری مطالبات کی حمایت کا اعلان،کرتے ہیں،شاداب رضا نقشبندی
فلسطین کے حق میں TLP فیض آباد دھرنے میں شرکت اظہار یکجہتی کے بعد شرکاء سے سربراہ پاکستان سنی تحریک کا خطاب
کراچی /راولپنڈی /اسلام آباد ( )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی فلسطین کے حق میں ٹی ایل پی کے فیض آباد دھرنے میں اظہاریکجہتی کیلئے خصوصی شرکت اور تحریک لبیک کے تمام آئینی وجمہوری مطالبات کی حمایت کا اعلان، فیض آباد میں تحریک لبیک کے جاری دھرنے میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کہاکہ حکومت مسئلہ فلسطین پراو آئی سی کا اجلاس پاکستان میں طلب کرے، پاکستان کی قیادت میں فلسطین میں امن فوج کے دستے تعینات کیے جائیں، حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین پر کل جماعتی کانفرنس طلب کرے،جس میں حکومت،اپوزیشن سمیت تمام پالیمارنی وغیرپارلیمانی دینی اور سیاسی جماعتوں کو مدعوکرکے مسئلہ فلسطین پر متفقہ قومی لائحہ عمل بنایاجائے، اسرائیلی مصنوعات پر سرکاری طورپر پابندی عائد کرکے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہارعملی طورپر کیاجائے، اسرائیلی جارحیت سے دنیا کا امن خطرے سے دوچار ہے،اقوام متحدہ اپنی افادیت اور اہمیت کھو چکا ہے،حکومت پاکستان ٹی ایل پی کے تمام جمہوری اور آ ئینی مطالبات تسلیم کرنے میں سنجیدگی اختیارکرے، فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر عالمی عدالت میں جنگی جرائم کامقدمہ چلایا جائے، اسرائیلی فوج کے ہاتھ نہتے فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،اسرائیل کو عالمی دہشت گرد قراردیکر اسکا سوشل بائیکاٹ کیاجائے،عالمی برادری،او آئی سی،یورپی یونین،عرب لیگ،انسانی حقوق کی تنظیمیں غزہ کے مسئلہ پر اپنی منافقانہ روش تبدیل کریں،ٹی ایل پی کی میڈیا کوریج پر پابندی آزادء اظہار رائے کا گلہ دبانے کے مترادف ہے،اظہار رائے پر پابندی جمہوری حکومت کے چہرے پر بد نما سیاہ داغ ہے،57 اسلامی ریاستوں کے حکمران اور افواج اسرائیلی دہشت گردی کا سد باب اور راست اقدام نہیں کر سکتے تو چوڑیاں پہن لیں،سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم ریاستوں کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا مقروض بنا کر غلامی کا پٹہ ان کے گلے میں ڈال دیا گیا ہے، جب تک مسلم ممالک آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے شکنجے سے باہر نہیں نکلیں گیاپنے عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمانی نہیں کر سکیں گے، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے تیزی سے بڑھتے ہوئے عالمی جنگ کے خطرات اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اپنا عملی کردار ادا کرے۔اس موقع پر انکے ہمراہ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد زاہد حبیب قادری،ڈویڑنل صدرعلامہ عطاء الرحمن دھنیال، ضلعی صدرانجینئر نجم الثاقب قادری،ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ ریاض الرحمن صدیقی، ضلعی رہنما سید فاروق حیدر، رہنماتحریک صراط مستقیم علامہ اشفاق صابری، سرپرست اعلیٰ سنی علماء کونسل مفتی محمد عارف چشتی سمیت دیگر علماء ومشائخٰ، عہدیداران اور کارکنان کی کثیرتعداد نے شرکت کی