ختم نبوت ﷺ کا تحفظ کرنا اور مظلوم کیلئے آواز بلند کرناہر مسلمان کا دینی واخلاقی فرض ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
اسرائیل دنیا کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے انصاف اور طاقت کے توازن کو ہر حال میں ممکن بنانا ہوگا، شاداب رضا نقشبندی
؎؎؎؎اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کو نیٹو فوج کے آپریشن کے آپشن کو استعمال کرنا ہوگا، شاداب رضا نقشبندی
اقوام متحدہ اور عالمی عدالت دنیا کو بتائیں نیٹو فوج کا استعمال کیا صرف مسلم ممالک پر ہوگا،شاداب رضا نقشبندی
اسرائیل سلامتی کونسل کی قرارداد اور عالمی عدالت کے فیصلے کو تسلیم نہیں کررہا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہاکہ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ کرنا اور مظلوم کیلئے آواز بلند کرناہر مسلمان کا دینی واخلاقی فرض ہے،فلسطین میں مظلوم ونہتے مسلمانوں کی نسل کشی کو اقوام متحدہ بزور طاقت روکے،اسرائیل دنیا کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے انصاف اور طاقت کے توازن کو ہر حال میں ممکن بنانا ہوگا،عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو نہ ماننا انصاف پر مبنی فیصلوں کی تضحیک ہے،اقوام متحدہ اور عالمی عدالت دنیا کو بتائیں نیٹو فوج کا استعمال کیا صرف مسلم ممالک پر ہوگا،جنگی جرائم کا مرتکب اسرائیل سلامتی کونسل کی قرارداد اور عالمی عدالت کے فیصلے کو تسلیم نہیں کررہا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،شدت پسندی پر یقین نہیں رکھتے مگر اسرائیل شدت پسندی اور مسلم نسل کشی کے ذریعے حالات کو خراب کررہا ہے،یہود ونصاریٰ مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے جو یہودیوں سے پینگیں بڑھانے کی بجائے مسلم اُمہ کی ترقی اور مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دیں،اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کو نیٹو فوج کے آپریشن کے آپشن کو استعمال کرنا ہوگا،او آئی سی مسلم اُمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے غزہ کے مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ ظلم وجبر کی اندھیری رات ختم ہونیوالی ہے اسرائیل جلد نشان عبرت بنے گا،پاکستان سنی تحریک کی اسرائیل مخالف دستخطی مہم میں لاکھوں لوگوں تاجروں،ڈاکٹروں علماء کرام ومشائخ نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور اسرائیلی مصنوعات کا عوام نے بائیکاٹ کرکے دنیا کو بتادیا ہے ظالم وجابر اور ناجائز ریاست قائم کرنے والوں کو پوری دنیا میں پسپائی کا سامنا ہوگا۔