کراچی۔ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ کرنا اور مظلوم کیلئے آواز بلند کرناہر مسلمان کا دینی واخلاقی فرض ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

  ختم نبوت ﷺ کا تحفظ کرنا اور مظلوم کیلئے آواز بلند کرناہر مسلمان کا دینی واخلاقی فرض ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

اسرائیل دنیا کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے انصاف اور طاقت کے توازن کو ہر حال میں ممکن بنانا ہوگا، شاداب رضا نقشبندی

؎؎؎؎اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کو نیٹو فوج کے آپریشن کے آپشن کو استعمال کرنا ہوگا، شاداب رضا نقشبندی

 اقوام متحدہ اور عالمی عدالت دنیا کو بتائیں نیٹو فوج کا استعمال کیا صرف مسلم ممالک پر ہوگا،شاداب رضا نقشبندی

اسرائیل سلامتی کونسل کی قرارداد اور عالمی عدالت کے فیصلے کو تسلیم نہیں کررہا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،شاداب رضا نقشبندی

،او آئی سی مسلم اُمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے غزہ کے مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے،شان مصطفی ﷺ ولبیک اقصیٰ کانفرنس سے خطاب

کراچی،لاہور  (   )  سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہاکہ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ کرنا اور مظلوم کیلئے آواز بلند کرناہر مسلمان کا دینی واخلاقی فرض ہے،فلسطین میں مظلوم ونہتے مسلمانوں کی نسل کشی کو اقوام متحدہ بزور طاقت روکے،اسرائیل دنیا کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے انصاف اور طاقت کے توازن کو ہر حال میں ممکن بنانا ہوگا،عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو نہ ماننا انصاف پر مبنی فیصلوں کی تضحیک ہے،اقوام متحدہ اور عالمی عدالت دنیا کو بتائیں نیٹو فوج کا استعمال کیا صرف مسلم ممالک پر ہوگا،جنگی جرائم کا مرتکب اسرائیل سلامتی کونسل کی قرارداد اور عالمی عدالت کے فیصلے کو تسلیم نہیں کررہا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،شدت پسندی پر یقین نہیں رکھتے مگر اسرائیل شدت پسندی اور مسلم نسل کشی کے ذریعے حالات کو خراب کررہا ہے،یہود ونصاریٰ مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے جو یہودیوں سے پینگیں بڑھانے کی بجائے مسلم اُمہ کی ترقی اور مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دیں،اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کو نیٹو فوج کے آپریشن کے آپشن کو استعمال کرنا ہوگا،او آئی سی مسلم اُمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے غزہ کے مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں شان مصطفی ﷺ ولبیک اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر اسٹیج پر مفتی رمضان سیالوی،محمد طاہر علی خان،اختر خان نیازی،محمد ارشاد خان نیازی،مختار احمد قادری،طاہر علی لودھی،حامد رضا چشتی،علامہ شبیر احمد فاروقی،شفیق احمد ناطق،غلام محی الدین جلالی،شیخ محمد نواز قادری ودیگر موجود تھے جبکہ مرکز اہلسنت پر کارکنان کی بڑی تعدا نے مواصلاتی طور پر خطاب سنا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ ظلم وجبر کی اندھیری رات ختم ہونیوالی ہے اسرائیل جلد نشان عبرت بنے گا،پاکستان سنی تحریک کی اسرائیل مخالف دستخطی مہم میں لاکھوں لوگوں تاجروں،ڈاکٹروں علماء کرام ومشائخ نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور اسرائیلی مصنوعات کا عوام نے بائیکاٹ کرکے دنیا کو بتادیا ہے ظالم وجابر اور ناجائز ریاست قائم کرنے والوں کو پوری دنیا میں پسپائی کا سامنا ہوگا،انہوں کا کہنا تھا کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت جاری رکھیں گے،عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے رفح باڈرز کو فوری کھولا جائے تاکہ مظلوموں کو خوراک،پانی ادویات اور دودھ کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے،اسرائیل ایک طرف جنگی جرائم کا بدترین مجرم ہے تو دوسری طرف عالمی اداروں کے فیصلوں کو تسلیم نہ کرکے کھلی دہشتگردی کررہا ہے،حکومت پاکستان عالمی عدالت کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد کرانے کیلئیاقوام متحدہ اور عالمی عدالت پر دباؤ ڈالے۔#

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views