رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی۔
اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی ڈکیت گروہ بے نقاب۔ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی
گرفتار ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ (دو عدد غیرقانونی پستول) برآمد کرلئے گئے۔
ملزمان کے قبضے سے گلستان جوہر سے چوری کی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔
ملزمان کی شناخت دوست علی اور اسداللہ کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر شاھد خان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موچکو کے علاقے سے گرفتار کیا۔
ملزمان نے شھر کراچی میں اسٹریٹ و موٹرسائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے