سائیٹ ایریا ریلوے پھاٹک کے قریب پولیس مقابلہ۔
فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک زخمی ملزم سمیت دو ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
موٹرسائیکل سوار دو اشخاص کو پولیس پارٹی نے مشتبہ گردانتے ہوئے روکنا چاہا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
جوابی کاروائی میں عامر نامی ملزم زخمی حالت میں حبیب الرحمان نامی ساتھی سمیت گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
گرفتار زخمی ملزم کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ سائیٹ اے میں مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔